Headlines
Loading...
جو کہے رسول ﷺ ہی خدا ہیں تو اسکے لئے کیا حکم ہے

جو کہے رسول ﷺ ہی خدا ہیں تو اسکے لئے کیا حکم ہے

              السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زَید کہتا ہے کہ رسول اللہ ہی خدا ہیں اور دلیل میں شعر ہڑ ھتا ہے وہی جو ملتوی عرش تھا خدا ہوکر اتر گیا ہے مدینے میں مصطفی بن کرکیا یہ درست ہے؟

            سائل محمد فیضان رضا رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

          الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

خدا وہ ہے جو پوری کائنات کو بنایا رسول وہ ہیں جن کے لئے دنیا بنائی گئی یعنی خدا رسول ایک نہیں ہیں ایسا عقیدہ رکھنے والا اسلام سے خارج ہوگیا اس پرتجدید ایمان اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح لازم ہے اور وہ جو شعر پیش کیا ہے اس کو بھی پڑھنا منع ہے اگر چہ اس میں تاویل ہے اسے سمجھنے میں غلطی ہوئی فَقیہِ ملّت حضرتِ علّامہ مولیٰنا مفتی جلالُ الدّین احمد امجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : اگر زید نے یہ کہا کہ اللہ و رسول ایک ہیں اورمُراد یہ تھی کہ بَاِعتِبارِ ذات ایک ہیں تو یہ کُفر ہے اور اگر مُراد یہ تھی کہ بَاِعتِبارِ اطاعت ایک ہیں کہ رسول کی اِطاعت اللہ کی اِطاعت ہے اور اللہ کی اِطاعت رسول کی اطاعت ہے تو کفر نہیں ۔ مگر ایسے کلمات سے جو مُوہمِ شِرک یا کُفر( یعنی ایسی باتیں جس سے ذہن کفریہ یا شرکیہ معنیٰ کی طرف سبقت کرتا ہو)اِحتِراز(یعنی بچنا) واجِب ہے اور یہ کہنا کہ ’’ چاہے میں اِس کہنے سے کافِر ہی کیوں نہ ہو جاؤں ‘‘ چُونکہ اِس میں کُفر کے ساتھ اپنی رِضا (مندی) ظاہِر کر رہا ہے ۔ لہٰذا یہ بھی کُفر ہے ۔ فتاوٰی عالمگیری جلد2 صفحہ235 میں ہے : مَنْ یَّرْضٰی بِکُفْرِ نَفْسِہٖ فَقَدْ کَفَرَ یعنی ’’ جو شخص اپنے کُفر پر راضی ہو تو وہ کافِر ہو گیا ۔ ‘‘ لہٰذا زَید توبہ کے ساتھ تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح بھی کرے ۔ وَھُوَ تعالٰی اعلمُ بِالصَّواب ۔ (فتاوٰی فیضُ الرَّسُول جلد ١صفحہ نمبر ۴)

                 واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ