چشمہ پہن کر نماز ادا کرنا از روئے شرع کیسا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا چشمہ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل شمیم رضا کنوج النھد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
چشمہ لگا کر نماز پڑھنا پڑھانا جاٸز ہے جیساکہ صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چشمہ لگا کر نماز پڑھنا جاٸز ہے ضرورت سے ہو یا بلا ضرورت ( فتاوی امجدیہ ج ، ١ ص ١٣٧ ) اور سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگرعینک کا حلقہ یاقیمیں چاندی یاسونے کی ہیں توایسی عینک ناجائز ہے اور نماز اس کی اور مقتدیوں سب کی سخت مکروہ ہوتی ہے ورنہ تانبے یااوردھات کی ہوں توبہتر یہ کہ نماز پڑھتے میں اُتارلے ورنہ یہ خلاف اولٰی اور کراہت سے خالی نہیں(فتاویٰ رضویہ جلد ہفتم صفحہ ٣١٩ رضا فاٶنڈیشن لاہور )
و اللہ اعلم و رسولہ
الفقیر محمد جابرالقادری رضوی خادم القوم مسجد نور جاجپور اڑیسہ
8423062099
جواب دیںحذف کریں