نماز میں ٹوپی لگانا کہاں سے ثابت ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے دین کے خدمت میں ایک سوال ہیں ٹوپی لگانا اور ٹوپی لگا کر نماز پڑھنا کہا سے ثابت ہیں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
سائل محمد شاکر رضوی جہاں آباد یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون ملک الوھاب
ٹوپی لگانا نبئی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹوپی کے ساتھ عمامہ بھی باندھتے تھے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے قال رکانة سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول ان فرق مابیننا وبین المشرکین العمامة علی القلانس حضرت رکانہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہم اور مشرکوں میں فرق ٹوپی پر عمامہ باندھنا ہے ( یعنی ہم دونوں چیزیں رکھتے ہیں اور وہ صرف عمامہ ہی باندھتے ہیں اس کے نیچے ٹوپی نہیں پہنتے ہیں ترمزی شریف جلد اول ٣٠٨ ابواب اللباس فتاوی ہندیہ میں ہےولاباس بلبس القلانس وقد صح انہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یلبسھا کذا فی الوجیزالکردریجلد پنچم ص ٣٣٠ الباب التاسع فی اللبس مایکرہ من ذالک ومن لایکرہ(فتاوی مرکز تربیت جلد دوم ص ٦٩٢)
واللہ تعالی اعلم باالصواب
انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ