انسانوں کو کتنی باتوں کی وجہ سے اشرف المخلوقات کہا گیا؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
انسان کو اللہ رب العزت نے کن باتوں کی وجہ اشرف المخلوقات فرمایا ہے۔دو باتوں کی وجہ سے یا تین یا چار
وہ کونسی باتیں ہیں
سائل محمد آصف علی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
انسان بہت ساری خوبیوں کی بنیادپرتمام مخلوقات میں افضل و اعلیٰ ہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہےولقدکرمّنابنی آدم وحملنھم فی البروالبحرورزقنھم من الطیبت وفضلنھم علی کثیرممن خلقناتفضیلاترجمہ بیشک ہم نےاولادآدم(علیہ السلام)کوعزت عطافرماٸی اورانکوخشکی اورتری سوارکیااوران کوستھری چیزیں روزی دیں اورانکواپنی بہت سی مخلوق سےافضل کیا کنزالایمان پارہ 15 صفحہ 419)اس آیت کریمہ کی تفسیرمیں صدرالافاضل علامہ سیدنعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمةالباری تحریرفرماتےہیں کہ اللہ پاک نے انسان کو،عقل(سمجھداری)، علم(اچھےوبرےمیں امتیاز)، گویاٸی(بولنا) ،پاکیزہ صورت(خوبصورتی)، معتدل قامت(جسم کی خوبصورت قدوقامت)، اورمعاش(کام کاج کرنےکاعمدہ طریقہ)، ومعاد(لوٹنےکی جگہ)کی تدابیر(سوچ)،اورتمام چیزوں پراستیلاوتسخیر،عطافرماکراوراسکےعلاوہ اوربہت سی خصلتیں دیکراور جانوروں اور دوسری سواریوں اور کشتیوں اور جہازوں وغیرہ میں لطیف خوش ذائقہ حیوانی اور نباتاتی( سبزیاں وغیرہ)ہر طرح کی غذائیں خوب اچھی طرح پکی ہوئی کیونکہ انسان کے سواحیوانات میں پکی ہوئی غذا اور کسی کی خوراک نہیںحسن کاقول ہے کہ اکثر سے کل مراد ہے اور اکثر کا لفظ کل کے معنی میں بولا جاتا ہےقرآن کریم میں بھی ارشاد ہواواکثرھم کذبون اور مایتبعون اکثرھم الاظنا میں اکثربہ معنی کل ہے لہذا ملائکہ بھی اس میں داخل ہیں اور خواص بشریعنی انبیائے کرام علیہم السلام خواص ملائکہ سے افضل ہیںاور صلحاۓ بشر عوام ملائکہ سے افضل ہے حدیث شریف میں حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنےارشادفرمایا کہ مومن اللہ کے نزدیک ملائکہ سے زیادہ کرامت رکھتا ہےوجہ یہ ہے کہ فرشتےطاعت پر مجبورہیں یہی ان کی سرشت ہےکیونکہ فرشتوں میں عقل ہے مگر شہوت نہیںجانوروں میں شہوت ہے مگر عقل نہیںلیکن انسانوں میں عقل بھی ہے اور شہوت بھی ہےدونوں کاجامع ہےتو جس انسان نے عقل کو شہوت ت پر غالب کیا وہ فرشتوں سے افضل ہےاور جس نے شہوت کو عقل پر غالب کیا وہ وہاٸم (جانوروں) سے بدتر ہےمدارک. الاسرارتحةالآیة صفحہ 93)حاصل یہ ہے کہ انسان دو چار نہیں بلکہ بہت ساری خوبیوں کا جامع ہے جس وجہ سے تمام مخلوق میں افضل اعلی ہے
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ