ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھنا از روئے کیسا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ناپاکی کی حالت میں روزہ رکھ سکتے ہیں یعنی کہ وہ شخص رات میں نیند کی حالت میں ناپاک ہو گیا اور سحری کے وقت آنکھ کھلی تو اسے معلوم ہوا کہ میں ناپاک ہوں اور اس نے سحری کر کے روزہ رکھ لیا تو کیا اس کا روزہ مانا جائے گا یا نہیںبحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
الســــاٸل محمد فاروق خان غازی پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ جنابت کی حالت میں صبح کی بلکہ اگر سارے دن جنب بےغسل رہا تو روزہ تو صحیح ہو جائے گا مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ وحرام ہےحدیث شریف میں آیا ہے کہجنب جس گھر میں ہوتا ہے اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے(قانون شریعت جلد اول صفحہ نمبر 206)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ
محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائیل فون/9454675382
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ