نوٹوں کا سہرا شادی وغیرہ میں پہننا کیسا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ..
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نوٹوں والا سہرا مرد کو شادی پہ پہننا جائز ہے یا نہیں عدم جواز ہو تو اسکی علت بھی بیان فرما دیں جزاک اللہ خیرا آمین
سائل محمد شاکر رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں مرد و عورت دونوں کو نوٹوں کا ہار (مالا) پہننا اور پہنانا جائز نہیں؛ صرف پھولوں کا ہار پہننا پہناناجائز ہے؛جیساکہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے نوٹوں کا ہار ناجائز ہے کہ ہار صرف پھول ہی کا جائز ہے اور مسئلہ مسئولہ میں نوٹوں کا ہار پہنانے کی رسم ناجائز ہے اس لئے ان سے بچیں" (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد دوم صفحہ 379) [فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج بستی]علت ناجاٸزیہ ہےکہ اس نوٹ پر کافرو وجانورں کی تصاویر ہوتی ہیں اور گلے میں ڈالنے سے ایک طرح کافر وں کی تعظیم بھی ہے اس لئیے ناجائز وحرام ہے (کتب فقہ وفتاوی).
واللہ اعلم باالصواب
کتبــــــــــــــــــــــــــہ محمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک انڈیا(۱۷/ شعبان المعظم ۱۴۴۱ ہجری (۱۲/ اپریل ۰۲۰۲ عیسوی بروز اتوار
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ