Headlines
Loading...
جمعہ کی نماز کہاں کہاں پڑھ سکتے ہیں؟؟؟

جمعہ کی نماز کہاں کہاں پڑھ سکتے ہیں؟؟؟


             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ مسجد کے علاوہ اور کہیں بھی جمعہ کی نماز ہوجائے گی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔۔۔۔۔ 

    سائل محمد شاکر رضوی جہاں آباد یو پی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

          الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جمعہ کی نماز مسجد کے علاوہ عید گاہ میں پڑھ سکتے ہیں جب کہ مسجد کو شہید کر کے نئ مسجد کرنا چاہتے ہوں یا مسجد کی تعمیر کام چل رہا ہواور گھر و مدرسہ میں بھی جمعہ کی نماز ہوجائے گی جب کہ شرائط جمعہ پایا جاۓ اور مسلمانوں کو گھر میں آنے کی عام اجازت ہو ١ جیسا کہ عیدگاہ میں نماز پڑھنے کے متعلق حضور سید العلما ٕ علامہ سید احمد طحطاوی رحمةاللہ تعالی علیہ فرماتے ھیں لا تکرہ اعدلھا وکذا فی مدرسة و مصلی عیدط حطاوی علی مراقی الفلاح مطبوعة قسطنطنیہ صفحہ ٣٢٦ الماخوذ غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ ٥٢٢ فتاوی عالمگیری میں ہے السلطان اذا اراد ان یجمع بحشمہ فی دارہ فان فتح باب الدار و اذن اذنا عاما جازت صلوتہ جلد اول صفحہ ١٤٨ بحوالہ فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ ٢٧٨ اور گھر میں جمعہ کی نماز پڑھنے کا مطلب لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہو جس میں پانچ لوگوں کو مسجد میں پڑھنے کی اجازت ہے تو گھر میں جمعہ نماز قطعاً جائز نہیں ہے

                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یو پی٩رمضان المبارک ١٤٤١ ٣مئ ٢٠٢٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ