کیا نابالغ بچی سے زنا کرنے والے کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟؟؟


             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے نا بالغ لڑکا یا لڑکی کے ساتھ زنا کیا ہا لواطت کیا تو اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

                  سائل محمد مقیم رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

               الجواب بعون الملک الوھاب 

 نابالغ لڑکی کے ساتھ زنا کرنے یا کسی لڑکے کے ساتھ لواطت کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا البتہ وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے اگر اسلامی حکومت ہوتی تو حد زنا و لواطت نافذ ہوتا مگر یہاں اسلامی حکومت نہیں ہے اس لیۓ یہ حکم نافذ نہ ہو گا بلکہ ایسے شخص پر علانیہ توبہ استغفار لازم ہے اور اس سے احکام شرع کی پابندی کا عہد لیا جائے اور قبول توبہ کے لئے میلاد وقرآن خوانی کا اہتمام کرے غرباء ومساکین کو کھانا کھلاۓ کیونکہ یہ توبہ کے قبول ہونے میں معاون ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے وَ مَنْ     تَابَ     وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ  یَتُوْبُ  اِلَى اللّٰهِ مَتَابًاسورہ فرقان آیت ۷۱ الماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ ١٠٢

                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

       کتبہ محمد عمران القادری التنویری غفرلہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0