عید کی نماز میں ترک واجب پر سجدۂ سہو کیوں نہیں ہے؟؟


        السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

اگر عید الفطر کی نماز میں یا جمعہ مبارک کی نماز میں جہاں تعداد کثیرا ہو وہاں ترک واجب پر سجدہ سھو کیوں نہیں اسکی تفیلی بیان کا درکار ہے جواب عنایت فرمائیں 

                محمد عبد الجلیل اشرفی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

       الجــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسئولہ میں نماز جمعہ اور نماز عیدین میں سجدۂ سہو معاف ہونے کا جو ذکر کتابوں میں موجود ہے وہ مطلق نہیں ہے؛ بلکہ مجمع کثیر کے ساتھ مقید ہے؛ لہٰذا اگر مجمع بہت زیادہ ہے جیسا کہ بہت بڑی جامع مسجد جیسی مسجدیں ہیں ان میں لوگ بھر جائیں تو سجدۂ سہو معاف ہے اور اعادۂ صلوۃ لازم نہیں اور اگر بہت بڑی مسجد نہیں ہے، اور اس میں اعادۂ صلوۃ میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ سجدۂ سہو یااعادۂ صلوۃ کی وجہ سے لوگوں میں انتشار پیدا ہوجائے، جیساکہ وہ مساجد کہ جن میں سو دو سو افراد ہوتے ہیں، تو ایسی مساجد میں نماز جمعہ میں سہو ہوجائے تو سجدۂ سہو لازم ہوجاتا ہے اور عدم سجدہ کی صورت میں اعادہ بھی لازم ہوجاتا ہے۔ولایأتي الإمام بسجود السہو في الجمعۃ والعیدین دفعاً للفتنۃ بکثرۃ الجماعۃ وبطلان صلوۃ من یریٰ لزوم المتابعۃ…ومن ہذہ السببیۃ أن عدم السجود مقید بما إذا حضر جمع کثیر أما إذا لم یحضروا فالظاہر السجود لعدم الداعي إلی الترک وہو التشویش الخ(طحطاوي علی المراقي، کتاب الصلاۃ، باب سجود السہو،)والسہو في صلاۃ العید، والجمعۃ، والمکتوبہ، والتطوع سواء والمختار عند المتأخرین عدمہ في الأولیین لدفع الفتنۃ۔ (تحتہ في الشامیۃ) لکنہ قیدہ محشیہا الوانيبما إذا حضر جمع کثیر وإلا فلا داعي إلی الترک۔ (شامي،کتاب الصلاۃباب سجود السہو،)علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمتہ والرضوان بہار شریعت حصہ چہارم میں بحوالہ عالمگیری تحریر فرما تے ہیں کہ،،جمعہ وعیدین میں سہو واقع ہوا اور جماعت کثیر ہوتو بہتر یہ ہے کہ سجدہ سہو نہ کرے ،، اور اگر مقتدیوں کی جماعت کثیر نہ رہی تو سجدہ سہو واجب،،،(بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد اول ص (۳۸۵)باب سجودالسہو) 

          وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبــــــــــــــــــــــــــــہمحمـــد نوشـاد عالـم کٹیہــــار بہـار الھنـــد(۵)رمضـــان المباک (۱۴۴۱)ھجـــری
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0