کیا اللہ تبارک و تعالیٰ مومن ہے ؟؟؟
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالیٰ مومن ہے یا نہیں برائے کرم مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل غلام نبی غیبی پور بینی پٹی مدھوبنی بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
اللہ تعالی کا ایک نام مؤمن بھی ہے لہذا اللہ تعالیٰ مومن ہے اور اللہ تعالیٰ کو مؤمن کہنا قرآن وحدیث سے ثابت ہے مؤمن کا معنی ہوتا ہے امان بخشنے والا ( یعنی اپنی مخلوق کو) ـ اللہ عزوجل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے هُوَاللهُ الَّذِىْ لَآاِ لٰهَ اِلَّا هُوَ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلاَمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْز الجَْبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحٰنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ترجمہ وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہ، نہایت پاک، سلامتی دینےوالا، امان بخشنے والا، حفاظت فرمانے والا، عزت والا عظمت والا ، تکبر والا، اللہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے (کنزالایمان پارہ 28) اللہ عزوجل کو مومن ہونا قرآن سے ثابت ہے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ ابو حامد محمد شریف الحق رضوی صاحب قبلہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ