زخم بہنے سے پیپ نکل آئے تو روزہ کا کیا حکم ہے ؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال زید نے روزہ کی حالت میں زخم بہایا اور اسے الٹی ہوئی الٹی میں کھانا وغیرہ نہیں نکلا صرف منہ سے پیپ نکل آیا تو روزہ ٹوٹا یا نہیں ؟
سائل احمد رضا قادری مظفر پور بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صور مسئولہ میں روزہ نہیں ٹوٹا کیونکہ زخم بہنے یا الٹی ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے جبکہ الٹی خود بخود ہوئی اور اگر جان کی الٹی کی جب بھی نہیں ٹوٹا کیونکہ سوال میں مذکور ہے کہ کھانا وغیرہ الٹی میں نہیں نکلا ہے ہاں اگر قصداکرتا منھ بھر تو جاتا رہتا جیساکہ قدیم فتاویٰ رضویہ میں ہے قصداً قے کرنے سےروزہ نہیں جاتا مگر جبکہ روزہ یاد ہونےکی حالت میں منہ بھر کر ہو ردالمحتار میں ہے لافطر فی الکل علی الاصح الا فی الاعادت والاستسقاء بشرط الملاء مع التذکر شرح الملتقی - (ج : 4 ،ص : 638)
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
کتبہ عبد السّتار رضوی مدرسہ ارشد العلوم عالم بازار کلکتہ ١٩،رمضان ١٤٤١ھ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ