نماز کے اندر سبحان ربی العظیم پڑھنا کیا ہے؟؟؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کے اندر سبحان ربی العظیم اور سبحان ربی العٰلیٰ کا پڑھنا کیا ہے فرض یا سنت یا واجب برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد فیضان رضا قادری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں رکوع و سجود میں سبحان رب العظیم و سبحان ربی الاعلی کہنا نہ فرض ہے اور نہ ہی واجب ہے بلکہ سنت ہے البتہ ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے وقت کی مقدار تک ٹہرنا واجب ہےجیسا کہ علامہ عبدالستار ہمدانی الجلالی رحمتہ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ
رکوع و سجود میں ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے وقت کی مقدار تک ٹہرنا واجب ہے اور تین مرتبہ سبحان ربی العظیم و سبحان ربی الاعلی کہنا سنت ہے تین سے کم مرتبہ کہنے میں سنت ادا نہ ہوگی اور پانچ مرتبہ کہنا مستحب ہے( بہار شریعت )حوالہ= مومن کی نماز ص ۶۶ و ۶۹
فقط = محمد نعیم خان القادری خطیب و امام جامع مسجد نیسری کولھا پور مہاراشٹر
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ