Headlines
Loading...
کیا معتکف مسجد میں غسل کر سکتا ہے یا نہیں؟؟ ؟

کیا معتکف مسجد میں غسل کر سکتا ہے یا نہیں؟؟ ؟


            السلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ 

حضرت سوال یہ ہے کی معتکف مسجد میں نہا سکتا ہے کی  نہیں غسل کی حاجت نہیں ہے گرمی کی وجہ سے پریشان ہے جس جگہ نل رہتی وہاں نہا سکتا ہے یا نہیں برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

                   السائل عبد النبی یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                  الجواب بعون الملک الواب 

 صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ معتکف فرض غسل کے علاوہ گرمی کی وجہ سے صرف ٹھنڑک حاصل کرنے کے لئے غسل کرسکتا ہے یا نہیں اس مسئلے کی کل تین صورتیں بنتی ہیں جن میں سے پہلی صورت میں فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڑک کے لئے غسل کرسکتا ہے جبکہ دوسری اور تیسری صورت میں صرف ٹھنڑک حاصل کرنے کے لئے غسل نہیں کرسکتا وہ تین صورتیں درج ذیل ہیں"(١) اگر غسل خانہ فنائے مسجد میں ہو اور وہاں تک جانے کا راستہ بھی فنائے مسجد ہوکر جاتا ہو تو فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڑک حاصل کرنے کے لئے غسل کیا جا سکتا ہے (٢)غسل خانہ فنائے مسجد میں نہ ہو بلکہ مسجد کے احاطہ سے باہر ہو (٣) غسل خانہ فنائے مسجد میں ہوتو لیکن وہاں تک جانے کا راستہ مسجد کے باہر سے ہوکر جاتا ہو تو دوسری اور تیسری صورت میں فرض غسل کے علاوہ صرف ٹھنڑک حاصل کرنے کے لئے غسل نہیں کیا جا سکتا اگر صرف ٹھنڑک حاصل کرنے کے لئے غسل کرنے جائے گا تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا!(ماخوذ از فتاوی رضویہ فتاوی امجدیہ فتاوی فیض رسول)(بحوالہ اعتکاف کے مسائل اور ان کا حل صفحہ نمبر ٢٢

                      واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ حافظ محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہرائچ شریف یوپی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ