Headlines
Loading...
عصر اور مغرب کے درمیان کھانا پینا کیسا ہے؟؟ ؟

عصر اور مغرب کے درمیان کھانا پینا کیسا ہے؟؟ ؟

           السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

بعد سلام کے علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زید ہندہ سے رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں کچھ کھانے پینے کے لئے کہتا ہے مگر ہندہ بعد نماز عصر سے اذان مغرب تک کچھ نہیں کھاتی اور عذر پیش کرتی ہے کہ میرے بچے کمسنی میں انتقال کر گئے ہیں اور ہندہ کا یہ معمول ہے کہ وہ ہمیشہ بعد عصر سے لیکر اذان مغرب تک کبھی کچھ نہیں کھاتی ہے اور نہ پیتی ہے دریافت طلب یہ ہے کہ کیا ہندہ کا اس طرح کا عذر پیش کرنا درست ہے تسلی و تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

    سائل محمد رضوان فتح پوری اتر پردیش
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

        الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ہندہ رمضان المبارک بھی کے علاوہ عام دنوں میں عصر کے بعد سے مغرب تک کچھ کھاتی پیتی نہیں ہے اور جب زید کھانے یا پینے کے لئے کہتا ہے تو عذر میں بچے کے فوت ہونے کو پیش کرتی ہے جو کمسنی میں انتقال کر گیا ہندہ کا ایسا کرنا درست نہیں ہے یہ جہالت ہےبلکہ ہندہ نے تزکیہ نفس تقوی کے لیے کرے اور اس میں بھلائ ہے

              واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

     العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ