Headlines
Loading...
کیا نماز جنازہ کی پہلی صف میں کھڑا ہونا زیادہ افضل ہے؟؟؟

کیا نماز جنازہ کی پہلی صف میں کھڑا ہونا زیادہ افضل ہے؟؟؟


             السلام علیکم و رحمت الله وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ شرح اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا کہنا ہیکہ نمازِ جنازہ کی اول صف میں کھڑے ہونا زیادہ بہتر ہے تو کیا زید کا کہنا اس مسئلہ کے بارے میں درست ہے اور اگر پہلی صف کھڑے ہونا زیادہ بہتر ہے تو کیوں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل محمد رضوان احمد برکاتی برائچ شریف یوپی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
          وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

                الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسئولہ میں زید کا کہنا درست نہیں ہےکیونکہ نماز جنازہ میں آخری صف کو فضیلت حاصل ہے اس کی تین وجہیں ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ اس میں صفوں کی تعدادمطلوب ہے تو اگر صف اول کو فضیلت دی جاتی تو لوگوں کے کم ہونے کی صورت میں سب ایک ہی صف میں رہتےدوسری تیسری صف نہ لگاتے لہذاصف اول کو فضیلت نہ دے کر آخری صف کو فضیلت دی گئی دوسری وجہ یہ ہے کہ آخری صف والے تواضع وانکساری کے ساتھ میت کے حق میں شفاعت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور ان کی شفاعت و مغفرت قبولیت کے زیادہ مناسب ہوتی ہے تیسری وجہ یہ ہے کہ میت کے نماز پڑھنابظاہر عبادت اصنام(بتوں)سے مشابہ ہےلیکن اس کو حق ادائیگی مسلم کے لیے حسن قراردیا گیا اور وہ صرف نماز جنازہ سے حاصل ہوتا ہے لہذا جس قدرمیت سےدوررہےگا تشبہ بہ الاصنام (بتوں کی عبادت سےمشابہت) سے دور رہے گا اس لئے بھی آخری صف کو فضیلت حاصل ہےجیساکہ نورالانوارصفحہ ٥١ اورنامی حاشیہ حسامی صفحہ ٥١ پرمرقوم ہے وردالمحتارمیں ہے(قولہ فی غیرجنازة)امافیھافاخرھااظھاراللتواضع لانھم شفعا۶فھوأخری بقبول شفاعتھم ولان المطلوب فیھاتعددالصفوف ، فلوفضل الاول امتنعواعن التاخرعندقلتھم رحمتی جلد١صفحہ ٥٧٠ البتہ نماز جنازہ کے مقابلے میں نماز پنجگانہ میں صفحہ اول کو زیادہ فضیلت حاصل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے سب سے پہلے صف اول پر رحمت بھیجتے ہیں کہ دوسری صف پر پھر تیسری سب پر(علیٰ ھذاالقیاس)المرجع السابق بحوالہ فتاوی مرکزتربیت افتا۶جلد١صفجہ ٢١٥

                واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ