کیا عیدین کی نماز عورتوں کے لئے جائز ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عیدین کی نماز عورت کے لئے جائز ہے یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد ہارون تاڑ پتری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
عورتوں پر نماز عیدین جائز نہیں ہے ۔جیساکہ فتاوی عالمگیری میں ہے لا تجب الجمعۃ علی العبید والنسوان والمسافرین والمرضٰی کذا فی محیط السر خسی اھ ۔یعنی غلاموں، عورتوں، مسافروں اور مریضوں پر نماز جمعہ واجب نہیں اور پھر اسی کتاب کے صفحہ ۷۷ پر ہے تجب صلٰوۃ العید علٰی کل من تجب علیہ صلٰو ۃ الجمعۃ کذا فی الھدایہ اھ ۔یعنی جن لوگوں پر نماز جمعہ واجب ہے انہیں لوگوں پر نماز عید بھی واجب ہے ۔ مذکورہ بالا عبارتوں سے معلوم ہوا کہ عورتوں پر نماز عید واجب نہیں۔ رہا جواز کا سوال تو عورتوں کے لئے عیدین کی نماز جائز بھی نہیں اس لئے کہ عید گاہ میں اختلاط مردوزن ہوگا اور عورتیں جماعت کریں تو یہ بھی ناجائز اس لئے کہ صرف عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے اور فرداً فرداً پڑھیں تو بھی نماز جائز نہ ہوگی اس لئے کہ عیدین کی نماز کی لئے جماعت شرط ہے۔و اذا فا ت الشرط فات المشروط ۔(حوالہ فتاوی علمگیری جلد ۱ صفحہ ۷۴)
وھو سبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد مشاہدرضا قادری رضوی
मुझे ग्रुप में शामिल कीजिए
جواب دیںحذف کریںجی جی پیارے بھائی آپ میرے نمبر پر رابطہ کریں 7052569971
حذف کریں