جو عالم دین پر تہمت لگائے اس پر کیا حکم ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ زید عالم ہے اور وہ پابند بھی نماز روزہ تراویح سب کرتا ہے اور کسی قسم کا نشہ نہیں کرتا ہے مگر کچھ شرابی لوگ زید کے اوپر تہمت لگاتے ہیں کہ زید بھی شراب پیتا ہے تو زید ہر الزام لگانے والے پر کیا حکم ہے ۔ مدلل جواب سے نوازیں بہت مہربانی ہو گی ۔
سائل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سلمان رضا بستی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ہدایت الحق بالصواب
زید اگر واقعی میں پابند شریعت ہے اور کسی قسم کی نشہ اور حرام چیز شراب وغیرہ نہیں پیتا کھاتا ہے تو اس پر شرابی ہونے کی تہمت لگانے والے سخت گہنگار مستحق عذاب نار اور کائق قہر قہار ہیں ان پر توبہ استغفار کرنا اور زید سے معافی مانگنا لازم ہے ۔خدائے تعالی کا ارشاد ہے والذین یؤذون المؤمنین والمؤمنت بغیر مااکتسبوا فقد حتملوابھتانا واثما مبینا ۔(پارہ ۲۲سورہ احزاب آیت ۸۸)اور حدیث پاک میں ہے من اذی مسلما فقد اذانی ومن اذانی فقد اذی اللہ اھ ۔یعنی حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کو اذیت دی تو اس نے مجھ کو اذیت دی اور جس نے مجھے کو اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی ۔بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۵۱
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد مشاہدرضا قادری رضوی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور پہاڑی انٹیا تھوک ضلع گونڈہ یوپی ۔
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ