تعوذ قرآن پاک کی آیت ہے اسے بسم اللہ سے پہلے پڑھنا کیسا ہے ؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم قرآن پاک کی آیات ہیں اور اسکو بسم اللّٰہ کے پہلے پڑھنا کیسا ہےدلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائے
سائل؛ متین رضا برھان پور مدھیہ پردیش
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
جی ہاں اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم قرآن مجید کی آیات ہیں، جیسے کہ چودھواں پارے میں موجود ہے، اس کے علاوہ دوسرے پاروں میں بھی اور اس کو بسم اللّٰہ کے پہلے پڑھنے کے تعلق سے حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بیرون نماز کسی سورت کے شروع سے تلاوت کی ابتدا کرتے وقت أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھنا مستحب ہے، اور بسم اللّٰہ پڑھنا سنت ہے، اور درمیان سورت سے تلاوت کی ابتدا کرتے وقت أعوذ باللہ اور بسم اللّٰہ پڑھنا مستحب ہے' ﴿بہار شریعت﴾(انوار الحدیث صفحه 205){اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم}ترجمہ؛- اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، شیطان مردود سے،، قرآن عظیم کی تلاوت سے پہلے چونکہ استعاذہ {اعوذ باللہ الخ} کا حکم ہے' جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے (فاذا قرأت القرآن فاستعذ باللہ من الشیطٰن الرجیم)یعنی؛- جب تم قرآن پڑھو تو پناہ مانگو اللہ کی شیطان مردود سے،، اسی لئے قرآن پاک کی ابتدا سے پہلے'" أعوذ باللہ'" پڑھنے کا حکم ہے' اس کے پڑھ لینے سے اللہ تعالیٰ کا حفظ وامان حاصل ہوتا ہے, اور شیطانی مکر وکید سے نجات مل جاتی ہے' جسے شیطانی وسوسے زیادہ آتے ہوں، اسے چاہیے کہ اس کا کثرت سے ورد کرے، [برکات شریعت حصہ سوم صفحه 555]
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد فقیر محمد عمران رضا ساغر
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ