کیا عورت پر قربانی واجب نہیں ہے؟


             السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

کیا فرما تے ہیں ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا عورت پر قربانی واجب نہیں ہے؟اور اگر ہے تو قربانی کی رقم کس کے ذمہ ہے بیوی یا شوہر؟یونہی بیٹی یا باپ پر؟بینوا توجروا      
        
                  المستفتی:۔ساجد علی نیپال 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

                    الجواب بعون المک الوہاب

بیشک عورتوں پر بھی قربانی واجب ہے جس طرح مردوں پر واجب ہے بشرطیکہ نصاب ہو جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ مرد ہونا اس (قربانی)کے لئے شرط نہیں عورتوں پر(قربانی) واجب ہوتی ہے جس طرح مردوں پر واجب ہوتی ہے۔ (الدرالمختار،کتاب الأضحیۃ،ج۹،ص۵۲۴/ بحوالہ بہار شریعت ح ۱۵/ قربانی کا بیان)جب عورت پر قربانی واجب ہے تو رقم بھی عورت ہی کے ذمہ ہوگا کہ ہر کو ئی شریعت کے معاملات میں اپنا ذمہ دار ہے عورت کے پاس ہے تو اس سے قربانی کرے یا قرض لیکر کرے یا کوئی سامان بیچ کر قربانی کرے جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ جس پر قربا نی ہے اور اس وقت نقد ان کے پا س نہیں وہ چاہے قرض لے کر کرے یا اپنا کچھ مال بیچے۔(فتا ویٰ رضویہ ج ۲۰/ص ۳۷۰/دعوت اسلامی)ہاں اگر شوہر دے دے تو بہتر ہے بلکہ دے دینا چا ہئے اور یہی حال باپ کا ہے کہ بالغ لڑکی کی قربانی اسی کے ذمہ ہے نہ کہ باپ کے اور اگر شوہر بیوی کے نام کرنا چا ہے یا باپ بیٹی کے نام کرنا چا ہے تو جس کے نام سے کرنا چا ہتا ہےان سے اجازت لے کر قربانی کرسکتاہے 

                         ۔واللہ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی ۲۱/ شوال المکرم ۱۴۴۱؁ھ ۱۴/ جون ۰۲۰۲؁ء بروز اتوار
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0