ذبح کے لئے جا نور کس طرح لٹایا جا ئے؟)


               السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ

مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قربانی کے لئے جانورکس طرح لٹایا جا ئے؟زید کا کہنا ہے کہ پیر پورب اور سر پچھم ہو نا چا ہئے اوربکر کا کہنا ہے کہ پیر اتر اور سر دکھن ہو نا چا ہئے تاکہ منھ قبلہ کی طرف ہو جا ئے دریافت طلب امر یہ ہے کہ کس کا قول درست ہے؟بینوا توجروا         

               المستفتی:۔جابر علی رضوی بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 

                   الجواب بعون المک الوہاب

بکر کا کہنا درست ہے کہ جا نور کا پیر اتر اور سردکھن کرکے لٹایاجا ئے یہی طریقہ درست ہے اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے سرکا ر اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ سنت یہ چلی آرہی کہ ذبح کرنے والا اور جانور دونوں قبلہ رو ہو، ہمارے علاقہ میں قبلہ مغرب(پچھم) میں ہے اس لئے سر ذبیحہ جنوب(دکھن) کی طرف ہونا چاہئے تاکہ جانور بائیں پہلوں لیٹا ہو اور اس کی پیٹھ مشرق (پورب)کی طر ف ہو تاکہ ا س کا منہ قبلہ کی طرف ہوجائے، اور ذبح کرنے والا اپنا دایاں پاؤں جانورکی گردن کے دائیں حصہ پر رکھے اور ذبح کرے اور خود اپنا یا جانور کا منہ قبلہ کی طرف کرنا ترک کیا تو مکروہ ہے، اگر جانور دائیں پہلو لٹایا تو بعض اجلہ ائمہ مالکی کے نزدیک حرام ہوجائے گا اور ا س کاکھانا جائز نہ ہوگا، لہذا اس سے پرہیز میں تاکید ہے تاکہ خلاف سے بچایا جائے۔(فتوی رضویہ جلد ۲۰/ص ۲۱۵/ ۲۱۶/ دعوت اسلا می)

                       واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی ۲۶/ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ ۱۹/ جون ۲۰۲۰ء بروز جمعہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0