غیر مسلم کے گھر نماز پڑھنا ؟؟


                   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

علماءکرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں اگر کوئی بندہ غیر قوم کے گھر میں چلا جائے اور نماز کا وقت ہو جائے تو انکے گھر میں نماز پڑھنا کیسا ہے اس مسئلہ کو قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی

      سائل محمد فیضان رضا قادری پتہ حبیب پور الھند 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ ، 

                      الجواب بعون اللہ التواب ،

نماز کے شرائط میں جس جگہ نمازپڑھی جائے اس کا جگہ کا پاک ہونا بھی شرط ہے ،بہار شریعت جلد اول حصہ سوم میں ہے مصلّی کے بدن کا حدث اکبر و اصغر اور نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا، نیز اس کے کپڑے اور اس جگہ کا جس پر نماز پڑھے، نجاست حقیقیہ قدر مانع سے پاک ہونا۔(  المدینۃ العلمیہ کراچی)اب اگر غیر مسلم کے گھر میں جس جگہ نماز پڑھی جانے والی ہے کے پاک ہونے کا تیقن ہو اور وہ منع نہ کرے نیز اس گھر میں کوئی بت وغیرہ کی تصویر نہ ہو تو نماز پڑھنا جائز ہے ،اگر بت ہو اور اس پر کپڑے وغیرہ ڈال دئے جائیں تو بھی نماز پڑھنا جائز ہے، 

                           واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ : محمد اخترعلی واجد القادری عفی عنہ ،خادم شمس العلماء دار الافتاء و القضاء ،جامعہ اسلامیہ میراروڈ ممبئی 19جون 2020ء
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0