Headlines
Loading...
اگربھینس کی قیمت نصاب تک ہے تو قربانی واجب ہے؟

اگربھینس کی قیمت نصاب تک ہے تو قربانی واجب ہے؟


              السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

کیا فرما تے ہیں ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میں مالک نصا ب نہیں ہوں اور نہ ہی میرے پاس کچھ رقم ہے البتہ میرے پاس دو بھینس ہے جس کی قیمت ایک لاکھ سے زائد ہے اسے پال رکھا ہوں اور اس کا دودھ بیچ کر زندگی گزارتاہوں آیا مجھ پر قربا نی واجب ہے یا نہیں؟گاؤں کے امام صاحب سے معلوم کیا تو کہنے لگے بھینس پر قربانی نہیں ہے البتہ اس کی قیمت نصاب کو ہو تو قربانی واجب ہو جا ئے گی۔بینوا توجروا 

               المستفتی:۔جما الدین منکا پور 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ

                الجواب بعون المک الوہاب

آپ پر قربانی واجب ہے کہ بھینس حاجت اصلیہ میں سے نہیں ہے جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ قربانی واجب ہو نے کے لئے صرف اتنا ضرور ہے کہ وہ ایام قربانی میں اپنی تمام اصل حاجتوں کے علا وہ ۵۶/روپیہ کا مالک ہو(۵۶/ روپیہ اُس وقت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تھی اس لئے ۵۶/ روپیہ کامالک ہو یعنی نصاب کا مالک ہو)چا ہے وہ مال نقد ہو یا بیل بھینس یا کاشت،کاشت کار کے ہل بیل حاجت اصلیہ میں داخل ہیں ان کا شمار نہ ہو۔(فتا ویٰ رضویہ ج۲۰/ص۳۷۰ /دعوت اسلامی)اور علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں تونگریؔ یعنی مالک نصاب ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہوتا ہے وہ مراد نہیں جس سے زکوۃ واجب ہوتی ہے(یعنی)جو شخص دو سو درہم یا بیس دینار کا مالک ہو یا حاجت کے سوا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی قیمت دوسو درہم ہو وہ غنی ہے اس پر قربانی واجب ہے۔ حاجت سے مراد رہنے کا مکان اور خانہ داری کے سامان جن کی حاجت ہو اور سواری کا جانور اور خادم اور پہننے کے کپڑے ان کے سوا جو چیزیں ہوں وہ حاجت سے زائد ہیں۔(الفتاوی الھندیۃکتاب الأضحیۃ،الباب الاول فی تفسیرھا...إلخ،ج۵،ص۲۹۲//بحوالہ بہار شریعت ح ۱۵/ قرانی کا بیان)چونکہ بھینس نی کاشت کاری کے لئے ہے،نہ ہی سوا ری کے لئے اس لئے اس کی وجہ سے قربانی واجب ہے یونہی بھینسا پر جب کہ وہ کاشت کاری کے لئے نہ ہو اور جو لوگ بھینسا سے کاشتکا ری کرتے ہیں ان کے لئے حاجت اصلیہ میں شامل ہے اس پر قربانی واجب نہیں۔

                        واللہ اعلم بالصواب

              کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ