6.08.2020

بغیر طلاق کے دوسرا نکاح کرنا کیسا ہے

                 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

بعد سلام کے عرض خدمت یہ ھیکہ زید نے شادی کی اور شادی کے ایک سال کے بعد زید کمانے کے لیے ممبئی گیا زید کی بیوی بکر کے ساتھ رہنے لگی اور چند دنوں میں بکر سے نکاح کر لیا اور جس عالم نے نکاح پڑھایا اس نے زید سے فون پر بات کی تو زید نے کہا میں نے طلاق نہیں دیا حاصل کلام اس عالم کا کہنا ہے کہ حرام کاری کی وجہ سے نکاح جائز ہے علماء کرام سے پر خلوص گزارش ھیکہ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی اشد ضرورت ہے اور اس عالم پر شریعت کا کیا حکم ہے

            سائل گوہر رضا بارہ بنکی یو پی الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
                وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

                    الجواب بعون الملک الوھاب 

شوہر اول کے ہوتے ہوئے دوسرے سے نکاح کرنا ناجائز و حرام ہے اگر کیا تو زنا ہوگا )وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْۚ- وہ عورتیں جن سے نکاح حرام ہے، یہاں بتایا جا رہا ہے کہ وہ عورت جس کا شوہر ہو وہ دوسرے مرد پر اس وقت تک حرام ہے جب تک پہلے کے نکاح یا اس کی عدت میں ہو صراط الجنان سورہ نساء آیت ٢٣ شوہر اول طلاق دیدے یا انتقال کر جاۓ تو بعد عدت دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے ھکذا فی فتاوی خلیلیہ جلد دوم صفحہ ١٥٠ صورت مسئولہ میں جب زید کی بیوی کا نکاح بکر کے ساتھ کرنا ناجائز وحرام ہے ان دونوں کو چاہیے کہ فوراً جدا ہو جائیں اور ان دونوں پر توبہ واستغفار لازم ہے اور قبول توبہ کے لئے میلاد و قرآن خوانی و صدقہ و خیرات کرے اور جس نے بدکاری کی وجہ سے نکاح کو جائز قرار دیا وہ سخت گنہگار مستحق عذاب نار لائق غضب جبار ہے اس پر توبہ وتجدید ایمان لازم ہے اور فوراً ان دونوں کے نکاح کے ناجائز ہونے کا اعلان عام کر کے دونوں کو جدا کرے اور نکاحانہ روپیہ واپس کرے اور اگر ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان ان سب کا سماجی بائیکاٹ کرے رب کا ارشاد ہے اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (سورہ انعام آیت٦٨) 

                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ١٤شوال المکرم ١٤٤١ * ٨ جون ٢٠٢٠

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only