Headlines
Loading...
اگر کوئی ختنہ نہ کرائیں تو کیا وہ مسلمان نہیں ہے

اگر کوئی ختنہ نہ کرائیں تو کیا وہ مسلمان نہیں ہے

   
                السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیافرماتےہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کی زیدکاختنہ نہیں ہوااوراسکےپاس بچہ ہیں اسکابھی ختنہ نہیں کیا کیایہ دونوں مسلمان کہلائےجائیںگےحضورجواب عنایت فرمائے کرم عین نوازش ہوگی

    السائل وصیداحمدرضوی گرام ریگاؤں ضلع گونڈہ یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
             وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

                 الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

بیشک زید اور اس کا بچہ دونوں مسلمان ہیں' جیساکہ سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ کے ایک جواب سے ظاہر ہے کہ کسی نے سوال کیا کہ زید ایمان لایا مگر ختنہ میں نہیں بیٹھا، تو اس کا ذبیحہ کھانا درست ہے یا نہیں؟ زید کہتا ہے درست نہیں ہے، تو آپ جواباً تحریر فرماتے ہیں کہ بلاشبہہ درست ہے، زید کا یہ کہنا غلط ہے، یہاں تک کہ ہمارے ائمہ کے نزدیک اس کا ذبیحہ مکروہ بھی نہیں- ہاں اسے ختنہ کا حکم ہے' اگر بوجہ کمال ضعیفی اس سے عاجز نہ ہو کر رہیگا تو سنت مؤکدہ و شعار اسلام کا تارک رہے گا، مگر اس سے ذبیحہ میں کوئی نقصان نہیں آتا-البتہ زید کے لئے یہ حکم ہے کہ اگر وہ اپنا ختنہ خود کر سکتا ہے- تو کرے ورنہ ممکن ہو تو ایسی عورت سے نکاح کرے، یا ایسی کنیز شرعی خریدے جو ختنہ کر سکے، یہ بھی نہ ہوسکے تو اسے معاف ہے'، اور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ بالغ آدمی کو ڈاکٹر یا نائی سے ختنہ کروانا جائز نہیں- اس لیے کہ ختنہ سنت ہے' اور بالغ آدمی کا ڈاکٹر یا نائی کے سامنے شرمگاہ کھولنا حرام ہے، اور سنت کے لئے حرام کا ارتکاب جائز نہیں-"(فقھی پہیلیاں صفحه 207) لیکن زید کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کا ختنہ کروائے اور اس کے لئے عمر تقاضہ سات سال سے بارہ سال ہے' جیساکہ بہار شریعت میں ہے کہ ختنہ کی مدت سات سال سے بارہ سال کی عمر تک ہے' اور بعض علماء کرام نے یہ فرمایا کہ ولادت سے ساتویں دن کے بعد ختنہ کرنا جائز ہے-اھ"(بہار شریعت جلد 3 صفحه 589 ختنہ کا بیان)لہذا مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ ظاہر ہوگیا کہ زید اور اس کا بچہ مسلمان ہے' البتہ اگر خود کر سکتا ہے- تو کر لے، ورنہ معاف اور اگر وہ کسی ذریعے سے کر سکتا ہے- جو مانع ختنہ نہ ہو، مگر پھر بھی نہ کرے، تو بھی وہ مسلمان ہے' لیکن سنت مؤکدہ و شعار اسلام کا تارک رہے گا،،[فتاویٰ افریقہ صفحه 39]

                     واللہ اعلم بالصواب

            کتبہ فقیر محمد عمران رضا ساغر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ