Headlines
Loading...
جو علمائے کرام کو غدار رسول کہے اسکے لئے کیا حکم ہے

جو علمائے کرام کو غدار رسول کہے اسکے لئے کیا حکم ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام کہ زید نے کہا کہ سب سنی علماء ماحول خراب کیے ہوئے ہیں سب مولوی جو نۓ ہیں وہ سب نائب رسول غدار ہیں زید کا ایسا کہنے پر شریعت کا کیا حکم ہوگا اور اس فتویٰ کا انکار کرنے والے کے لیے کیا حکم ہے برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

سائل عارف برکاتی بریلی شریف یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

زید پر سارے علماء کرام کی شان میں توہین و تخفیف کی سے توبہ تجدید ایمان اور اگر شادی شدہ ہے تو تجدید نکاح لازم ہےجیسا کہ حضور مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ سارے علماء کی توہین و تخفیف کو فقہاء کرام نے کفر لکھا ہے مجمع الانہر میں ہے الاستخفاف بالعلماء کفر سبحان بحمدہ تعالیٰ آج بھی علماء ربانیین موجود ہیں (فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ ٢١٦) 

واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب

العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ١٧ ذی القعدہ ١٤٤١  ٩ جولائی ٢٠٢٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ