Headlines
Loading...
نماز وتر کی دو رکعتوں میں سورہ فلق سورہ ناس پڑھ لیا تو تیسری رکعت میں کیا پڑھے

نماز وتر کی دو رکعتوں میں سورہ فلق سورہ ناس پڑھ لیا تو تیسری رکعت میں کیا پڑھے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ وتر کی تین رکعت کی نماز کے پہلے اور دوسرے رکعت میں سورۃ قل اعوذ برب الفلق اور سورۃ قل اعوذ برب الناس پڑھ لیا تو تیسری رکعت میں کون سی سورت پڑھی جائے۔ 

سائل غلام سرور ممبر آف گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

وتر کی نماز میں بھول کر پہلی رکعت میں سورۃ الفلق دوسری رکعت میں سورۃ الناس پڑھا تو تیسری رکعت میں بھی سورۃ الناس پڑھے نماز ہو جائے گی جیسا کہ حضور صدر الشریعۃ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے جبکہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں مثلاً پہلی رکعت میں قل اعوذ برب الناس پڑھی تو اب دوسری میں بھی وہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی تو وہی پہلی پڑھے (بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ٥٤٨ مطبوعہ دعوت اسلامی) 

واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب

العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ١٧ ذی القعدہ ١٤٤١  ٩ جولائی ٢٠٢٠

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ