جو امام فجر نہ پڑھیں اسکے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے
السلام عليكم ورحمۃ اللّٰه تعالیٰ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ زید امام ہے اور صرف چار وقت کی نماز پڑھاتا ہے اور نماز فجر میں نہیں اٹھ پاتا جبکہ عشاء کے بعد جلدی سونے کی بھی کوششیں کرتا ہے پھر بھی فجر میں اٹھ نہیں پاتا تو ایسے امام کے پیچھے نمازیں ادا کرنا جائز ہے
اور کوئی عمل بھی بتائیں کی فجر میں نیند کھل جائے
المستفتی رئیس احمد سبحانی بستوی یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب
فرض نماز قضاکرنے میں اگرامام لاپرواہی کرتاہوتووہ علانیہ توبہ استغفارکرے اورپابندی نماز کی فکرکرے اگرفجرمیں نہیں اٹھ پاتاہے توالارم گھڑی خرید لے اگروہ نہیں خریدسکتاہے تومقتدی چندہ کرکے خرید دیں یاتومسجد کےذمہ داران خودخریدکرکےدیں اوراگر نمازوں کے قضاکے سبب توبہ نہ کرے تواس امام کورخصت کردے کی ایسےشخص کی امامت درست نہیں اس کےپیچھےنمازمکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے یعنی اس کی اقتدامیں پڑھی گئ نماز کادوبارہ پڑھناواجب ہوگادرمختار مع شامی جلداول ۳۳۷ کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم تجب اعادتھااھ (ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلداول صفحہ ۱۲۲)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ