Headlines
Loading...
ماہ محرم میں نیا کپڑا پہننا کیسا ہے

ماہ محرم میں نیا کپڑا پہننا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ محرم الحرام میں نیا کپڑا پہننا کیسا ہے برائے کرم رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی 

سائل غلام محمد بستی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 الجواب بعون الملک الوہاب

محرم الحرام میں نیا کپڑا پہننا جائز ہے جبکہ خوشی ظاہر کرنے کی نیت سے نہ ہو یونہی یکم تا دس محرم الحرام تک تین رنک کے کپڑے سبز؛ لال؛ اور کالا کپڑا پہننا منع ہے چنانچہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ محرم الحرام میں (خصوصاً یکم تا دس محرم الحرام) میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں، سبز رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ تعزیہ داروں کا طریقہ ہے۔ لال رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ اہلبیت سے عداوت رکھنے والوں کا طریقہ ہے اور کالے کپڑے نہ پہنے جائیں کہ یہ رافضیوں کا طریقہ ہے لہٰذا مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے احکام شریعت مکمل صفحہ 144 {مطبوعہ شبیر برادرز لاہور}

والله اعلم باالصواب

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ٢٠/ ذی الحجہ ۱۴۴۱ہجری۱۱/ اگست ۲۰۲۰عیسوی  بروز منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ