موئے زیر ناف صاف کرنا کیا ہے فرض یا سنت یا مستحب یا واجب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موئے زیر ناف صاف کرنا کیا ہے (١) فرض (٢) واجب (٣) سنت (٤) مستحب اسکا جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل محمد مدثر رضا نظامی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ برکاتہ
الجواب بعون ملک الوھاب
موئے زیر ناف کبھی سنت ہے کبھی مستحب ہے یعنی ہر ہفتے میں صاف کرنا مستحب ہے اور ہفتہ گذار کر کرے تو سنت ہے جیسا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ اپنی مشہور زمانہ کتاب میں تحریر فرماتے ہیں کہ موئے زیر ناف دور کرنا سنت ہے اور لکھتے ہیں کہ ہر ہفتہ میں نہانا صاف ستھرا رکھنا اور موئے زیر ناف دور کرنا مستحب ہے اور بہتر جمعہ کا دن ہے اور چالیس دن سے زیادہ گزار دینا مکروہ و ممنوع ہے ( بہار شریعت حصہ شانزدہم ص ٥٨٤ )
واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبہ محمد انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ