ماہ محرم میں شادی کرنا کیسا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں...
آج جو عوام میں مشہور ہے کہ ماہ محرمالحرام میں شادی کرنا جائز نہین ہے کیا یہ صحیح ہے... مع دلیل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی.....
سائل.... محمد نواز رضا رضوی پتہ... بائسی پورنیہ بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
شادی کرناکسی بھی مہینے میں منع نہیں ہے جیساکہ حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ ماہ محرم الحرام و صفر میں نکاح کرنا منع ہے یا نہیں تو آپ نے جواب دیا نکاح کسی مہینے میں منع نہیں ( فتاوی رضویہ شریف جلد 11صفہ 265 ) ( ہکذااحکام شریعت حصہ اول صفحہ/127 ) ( فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ نمبر/562 ) ( وغلط فہمیاں اورانکی اصلاح صفحہ نمبر/132/133 )
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی موبائیل/9454675382
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ