Headlines
Loading...
وضو میں داڑھی کا خلال کب کریں

وضو میں داڑھی کا خلال کب کریں

السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وضو کے وقت داڑھی میں خلال کرنے کا وقت کب ہے چہرہ دھونےسے پہلے یا چہرہ دھونےکے بعد یاوضو مکمل کرکے؟ بینوا بالکتاب توجروا یوم الحساب

سائل محمد توقیر عالم بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب:-

غیر محرم (جوحالت احرام میں نہ ہو)کے لئےوضو میں داڑھی کا خلال کرنا سنت ہے جبکہ داڑھی کے بال گھنے ہوں اور اگر گھنے نہ ہوں تو جلد تک پانی پہونچانا فرض ہے اور خلال چہرہ کو تین مرتبہ دھو لینے کے بعد کیا جائے چنانچہ رد المحتار میں ہے (وتخلیل اللحیة )لغیر المحرم بعد التثلیث"اس کی تشریح کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں"والظاہر ان ھذا کلہ فی الکثة ،اماالخفیفة فیجب ایصال الماء الی ماتحتہا"(ج ١ ص٢۵۵) ایساہی بہار شریعت ج١ح٢ ص٢٩۵ پرہے لہذا چہرہ دھوتے وقت جب تین مرتبہ دھولے تب داڑھی کا خلال کرے جبکہ داڑھی گھنی ہو اور متوضی حالت احرام میں نہ ہو 

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ