Headlines
Loading...
قربانی کا گوشت کون کون کھا سکتا ہے

قربانی کا گوشت کون کون کھا سکتا ہے

السلام علیکم ورحمت اللہ وبر کاتہ

حضرت میرا ایک سوال ہے کہ قربانی کا گوشت کون کون کھا سکتا ہے کیا جس کے نام سے قربانی ہو کیا وہ بھی کھا سکتا ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی اسلام وعلیکم

 سائل محمد اسمعیل ضیلع بہراءیچ یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

جی ہاں ہر کوئی قربانی کا گوشت کو کھا سکتا ہے لیکن جن کے نام سے قربانی ہے وہ کھاپی نہیں سکتا بلکہ سب سے پہلے انہی کا کھانا مستحب ہے جیسا کہ بہار شریعت میں ہے قربانی کا گوشت خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسرے شخص غنی یا فقیر کو دے سکتا ہے کھلا سکتا ہے بلکہ اوس میں سے کچھ کھا لینا قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے۔ بہتر یہ ہے کہ گوشت کے تین حصے کرے ایک حصہ فقرا کے لیے اور ایک حصہ دوست و احباب کے لیے اور ایک حصہ اپنے گھر والوں کے لیے، ایک تہائی سے کم صدقہ نہ کرے۔ اور کل کو صدقہ کر دینا بھی جائز ہے اور کل گھر ہی رکھ لے یہ بھی جائز ہے۔ تین دن سے زائد اپنے اور گھر والوں کے کھانے کے لیے رکھ لینا بھی جائز ہے اور بعض حدیثوں میں جو اس کی ممانعت آئی ہے وہ منسوخ ہے اگر اوس شخص کے اہل و عیال بہت ہوں اور صاحب وسعت نہیں ہے تو بہتر یہ ہے کہ سارا گوشت اپنے بال بچوں ہی کے لیے رکھ چھوڑے۔حوالہ بہار شریعت جلد سوم حصہ 15 صفحہ نمبر 345 مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

از قلم محمد اشفاق عطاری 01 ذالحجہ 1441 ہجری 22 جولائی 2020عیسوی بروز بدھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ