Headlines
Loading...
کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں رسول ﷺ نے فرمایا جو قرآن خوش الہانی سے نہ پڑھیں وہ ہم میں سے نہیں

کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں رسول ﷺ نے فرمایا جو قرآن خوش الہانی سے نہ پڑھیں وہ ہم میں سے نہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا درج ذیل حدیث پاک صحیح ھے ؟حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ وہ ھم میں سے نہیں جو قرآن شریف خوش الہانی یعنی اچھی آواز سے نہ پڑھے۔اگر صحیح ھے تو مکمل حوالہ بتا دیں یا اسکرین شارٹ عنایت کر دیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔ اسکرین شارٹ زیادہ بہتر ہوگا۔

العارض ایم۔ کے۔ رضا صدیقی اسمٰعیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب
 
جی ہاں یہ حدیث پاک ہے جیسا بخاری شریف میں ہے کہ حدثنا اللیث عن عقیل عن ابن شھاب قال اخبرنی ابو سلمۃ بن عبد الرحمن عن ابی ھریرۃ انہ کان یقول قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ما اذن اللہ لشئ ما اذن لنبیّ یتغنیٰ بالقرآن و قال صاحب لہ یرید بجھر بہ " یعنی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قرآن کو تغنی یعنی خوش آوازی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں " اھ( ج:2/ص:1115/ کتاب التوحید / باب لا تنفع الشفاعۃ / قدیمی کتب خانہ آرام باغ کراچی) اور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں اس حدیث کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے تغنی سے مراد استغناء ہے یعنی قرآن پڑھنے کے عوض میں کسی سے کچھ لینا نہیں چاہیے " اھ( ح:16/ص:486/ قرآن مجید پڑھنے کے فضائل / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ  23---جولائی---2020---بروز جمعرات

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ