پیاز کھانے کے بعد دعا پڑھ سکتے ہیں یا نہیں
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کھانے میں پیاز کھانے کےبعد کھانے کے بعد کی دعا پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟جواب عنایت فرماٸیں؟بینوا توجروا
المستفتی محمد شاہنواز عالم رتنا گیری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
پیاز، کھانے کے بعد؛ کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھ سکتے ہیں اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے کیونکہ حالت جنب میں قرآن کی تلاوت منع ہے ذکر و اذکار تسبیح و تہلیل کرسکتے ہیں تو پیاز کھانے کے بعد کھانے کے بعد کی دعا پڑھنے میں کوئی حرج نہیں!!!
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۹/ ذی القعدہ ۱۴۴۱ہجری ۲۱/ جولائی ۲۰۲۰عیسوی بروز منگل
Md shahnoor raza sabri
جواب دیںحذف کریں