Headlines
Loading...
جو کہے گوشت کھانا  حلال نہیں اسکے لئے کیا حکم ہے

جو کہے گوشت کھانا حلال نہیں اسکے لئے کیا حکم ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا یہ کہنا ہے کہ گوشت کھانا کسی بھی صورت میں حلال نہیں تو ایسے شخص پر کیا حکم ہوگا جو اب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل محمد عابد علی سکندر پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

الجـــــــواب بعون الملکـــــ الوھاب 

مطلقا گوشت کو حرام کہنا کُفرہے کہ اللّہ تعالیٰ کے حلال کردہ کو حرام ٹھہرانا ہے سیدی حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں فرماتے ہیں نماز کا مُنکِر کافِر ہے ، روزہ کا منکرِ کافر ہے جو نماز پڑھنے کو بُرا کہے نمازی پرنماز پڑھنے کی وجہ سے طعن و تشنیع کرے کافِر ہے ، روزہ رکھنے کو جو بُرا کہے روزہ دار پر روزہ کی وجہ سے طعن کرے وہ کافِر ہے گوشت کھانے کو مطلقا حرام کہنا کفر ہے ، قربانی کو ظلم کہنے والا کافر ہے ان اِعتِقادوں والے مُطلَقاً کفّار ہیں پھر اگر اس کے ساتھ اپنے آپ کو مسلمان کہتے یا کلمہ پڑھتے ہوں تو مُرتَد ہیں کہ (مرتدین ) دنیا میں سب سے بد تر کافِر ہیں ان سے میل جول حرام ان کے پاس بیٹھنا حرام بیمار پڑیں تو ان کو پوچھنے جانا حرام، مرجائیں تو ان کے جنازے کی نَماز حرام( فتاوٰی رضویہ جلد نمبر ۱۴ صفحہ نمبر ۳۵۶ )

واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد ناچیز خاکسار محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ