Headlines
Loading...
کیا کراما کاتبین دل کی نیتوں کو بھی جان لیتے ہیں

کیا کراما کاتبین دل کی نیتوں کو بھی جان لیتے ہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کراما کاتبین دل کی نیتوں کو بھی جان لیتے ہیں اور انکو تحریر کر دیتے ہیں برائے مہربانی مکمل اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد غلام غوث قادری رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب

جی ہاں کراماکاتبین دل کی نیّتوں کو بھی جان لیتے اور اُن کو تحریر فرما لیتے ہیں  اِسی ضمن میں حدیثِ قُدسی مُلا حظہ فرمایئے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہوا کہ مدینے کے سلطانِ سردارِ دوجہان رحمتِ عالم سرورِ ذیشان محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہےاللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے
جب میرا بندہ کسی گناہ کا ارادہ کرے اور اُس پر عمل نہ کرے تو اس کو مت لکھو اور اگر وہ اس پر عمل کرے تو اُس کا ایک گناہ لکھ لو اور اگر وہ نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو ایک نیکی لکھ لو اور اگر وہ اس پر عمل کرے تو دس نیکیاں لکھ لو ایک اور روایت کے مطابق اللہ کے پیارے حبیب حبیبِ لبیب طبیبوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ملائِکہ عرض کرتے ہیں پروردگار تیرا بندہ گناہ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے حالانکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کواس بات پر خوب بصیرت ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے اس کا انتِظار کرو، اگر یہ اس گناہ کو کرے تو اس کاگناہ لکھو اور اگر اس کو ترک کر دے تو اس کی ایک نیکی لکھ لو کیونکہ اس نے میری وجہ سے اِس گناہ کو ترک کیا ہے ( صَحِیح مُسلِم ص۷۹ حدیث ۲۰۳، ۲۰۵ ) مذکورہ حدیث پاک سے صاف واضح ہے کی کراماکاتبین دل کی نیتوں کوبھی جان لیتےہیں اورتحریر کرتےہیں ( ماخوذ کفریہ کلمات کےبارے میں سوال وجواب صفحہ ۶۸ ) 

واللہ اعلم ورسولہ  باالصواب 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ