Headlines
Loading...
مرغی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟ ؟؟

مرغی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟ ؟؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرغی کا خون ناپاک ہے یا پاک برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی فقط والسلام

سائل محمد عارف خاں اندور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

صورت مسئولہ میں مرغی کا خون ناپاک ہےکیوں کہ یہ بہنےوالاہےقرآن شریف میں ہے انماحرم علیکم المیتةوالدم ولحم الخنزیر...الخ اس (الله) نے یہی تم پر حرام کیے ہیں مردار اور خون اور سور کا گوشت ( کنزالایمان س بقرہ آیت ١٧٣ ) الدم کی تفسیرمیں علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی تحریر فرماتے ہیں کہ خون ہر جانور کا حرام ہےاگر بہنے والا ہو اور ( سورہ انعام آیت ١٤٥ ) میں ہے اودمامسفوحا یعنی بہنےوالاخون نجس ہےحرام ہے

واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ