Headlines
Loading...
سندور لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے

سندور لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام کہ سندور لگا کر نماز پڑھنے سے کیا نماز ہوجاٸے گی یا نہیں ہوگی ؟ یا نماز میں کمی ہوجاٸے گی ؟

سائلہ ناز پروین الھند 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب:-

عورتوں کو سندور لگانا حرام ہے نیز اسکا جرم پانی بہنے سے مانع ہے جووضو و غسل ادا کرنے میں مانع ہے اور جب وضو وغسل ہی درست نہ ہو تو سیندور لگاکر نماز پڑھنی بھی درست نہ ہوگی جیساکہ حضور صدر الشریعہ نور اللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں"سیندور لگانا مثلہ میں داخل اور حرام ہے نیز اسکا جرم پانی بہنے سے مانع ہوگا جس سے غسل نہیں اترےگا"(فتاوی امجدیہ ج ۴ ص٦٠)لہذا سیندور لگاکر پڑھنی جائز نہ ہونگی اگر پڑھ لی گئ ہے تو اس نماز کا اعادہ کرے

 واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ محمد مزمل حسین نوری کشن گنج بہار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ