Headlines
Loading...
السلام عليكم ورحمةالله و برکاتہ 

عرض ہے کہ قبر میں قرآن پاک رکھنا کیسا ہے حالانکہ بعض جگہوں پر قبریں برسات میں منہدم ہو جاتی ہیں

عرض گزار:محمد ظفر الدین واحدی شاہجہانپور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

قرآن مجید کاادب واحترام ضروری ہے اس کو قبر میں کیوں رکھیں گے کسی نے قرآن مجید پراگربقصدتوہین پاؤں رکھاکافرہوجائےگا( بحوالہ بہارشریعت ج3حصہ 16ص495 )ہاں قبر میں قرآن مجید اس لیے رکھاکہ قرآن مجید بوسیدہ ہوگیااس قابل نہ رہاکہ اس میں تلاوت کی جائے اور یہ اندیشہ ہے کہ اس کے اوراق منتشر ہوکر ضائع ہونگے توکسی پاک کپڑے میں لپیٹ کر احتیاط کی جگہ دفن کر دیا جائے اور دفن کرنے میں اس کیلیے لحد بنائی جائے تاکہ اس پر مٹی نہ پڑے یا اس پر تختہ لگاکرچھت بناکر مٹی ڈالیں کہ اس پر مٹی نہ پڑے مصحف شریف بوسیدہ ہوجائے تو اس کو جلا یانہ جائے( بحوالہ بہارشریعت ج3 حصہ 16ص495/فتاوی ھندیہ ج5ص323 ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ.. ابوضیاغلام رسول سعدی کٹیہاری (مقیم بلگام کرناٹک انڈیا)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ