Headlines
Loading...
 اپنے شوہر کو پتی دیو کہنا کیسا  ہے

اپنے شوہر کو پتی دیو کہنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ اگر کسی نے اپنے پتی کو پتی دیو کہا تو یہ پتی دیوکہنا کیسا ہے اور کہنے والے پر شریعت کا کیا حکم لگے گا رہنمائی فرمائیں 

 سائل محمد ناظم عرش
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورةمسٶلہ میں (پتی) دیوبولنا جائز نہیں اگر بولے گی تو گنہگار ہوگی کیوں کہ  دیو کاایک معنیٰ قابل پرستش بھی ہے یعنی پوجا عبادت کرنے کے لائق ( فیروزاللغات ) لہذا ایسے جملے بولنے کی قطعااجازت نہیں ہر ایک بات یہ بھی ہے کہ یہ لفظ ہندوٶں کاشعارمیں سےہے جب اس طریقہ کے کوئی لفظ بولتا ہے تو اس سے یہی سمجھ میں آتا کہ بولنے والا ہندو ہے اس لیے جائز نہیں کہ اس قسم کے الفاظ استعمال کریں حدیث میں ہے وایاکم وزی الأعاجم عجمیوں کے طریقوں سے دور رہو( ماخوذفتاویٰ شارح بخاری ج٢ص٤٦٣

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ