Headlines
Loading...
 ظہر کی نماز قضا ہو جائے تو کس وقت میں پڑھی جائے

ظہر کی نماز قضا ہو جائے تو کس وقت میں پڑھی جائے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک سوال ہے کہ اگر ظہر کی نماز قضا ہو جائے تو کس وقت میں پڑھی جاۓ اور کون سا وقت بہتر ہے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہو گی

 سائل محمد یونس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

قضاء نماز ادا کرنے کے لئے کوئی وقت متعین نہیں ہے اوقات مکروہ کے علاوہ جب چاہے پڑھ سکتا ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ قضاء نماز کے لیے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب پڑھے گا بری الذمۃ ہو جائے گا مگر طلوع و غروب اور زوال کے وقت ان وقتوں میں نماز جائز نہیں( بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ 43 مطبوعہ قادری کتاب گھر ) لھذا جس وقت کی قضاء ہوئ ہو اس کو جتنی جلدی ہوسکے ادا کر لے

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ 17محرم الحرام 1442 / 06 ستمبر 2020

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ