Headlines
Loading...
اللہ پاک کو حاضر و ناظر جاننا کیسا ھے ؟

اللہ پاک کو حاضر و ناظر جاننا کیسا ھے ؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اللہ پاک کو حاضر و ناظر جاننا کیسا ھے ؟ اس تعلق سے کوٸی پوسٹ تیار ہوتو عنایت کریں۔ اور نہیں ھے تو مختصر جواب بتا دیں مع حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

سائل محمد دانش شاہ بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت الحق والصواب 

بے شک ہر چیز اللہ عزوجل پر عیاں ہے اور وہ ہر چیز کو دیکھتا بھی ہے لیکن اللہ عزوجل کی ان صفات کو بیان کرنے کے لیےحاضر و ناظرکے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ ایک تو یہ الفاظ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے نہیں ہیں اور دوسرا یہ کہ ان لفظو ں کے عربی لغت میں جو معانی بیان کیے گئے ہیں وہ اللہ عزوجل کی شان کے لائق نہیں ہیں اسی لیے علماءِ کرام فرماتے ہیں کہ ان الفاظ کا اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال منع ہے ایساہی فتاوی شارح بخاری میں مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں اللہ عزوجل کو حاضر و ناظر کہنے والا کافر تو نہیں مگر اللہ عزوجل کو حاضر و ناظر کہنا منع ہے کہ اللہ عزوجل کے اسما توقیفی ہیں یعنی شریعت نے جن اسما کا اطلاق باری تعالیٰ پر کیا ہے اسی کا اطلاق درست اور جن اسما کا اطلاق نہیں فرمایاان سے احتراز چاہیے( فتاوی شارح بخاری، جلد1، صفحہ305 ) 

واللہ اعلم ورسولہ باالصواب 

کتــــــــــــــــــبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ