Headlines
Loading...
کیا نماز میں عورت کے ساتھ ٹچ ہونے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے

کیا نماز میں عورت کے ساتھ ٹچ ہونے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نماز میں عورت کے ساتھ ٹچ ہونے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اگر چہ محرم ہی ہو؟؟تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی محمد قمرالزماں رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں نماز فاسد نہیں ہوگی کیونکہ یہ مفسدات نماز میں سے نہیں ہے ( کتب فقہ) نوٹ محرم ہو یا غیر محرم فقط بدن سے بدن مس ہونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی البتہ اگر غیر محرم ہے تو اس کے سبب گنہگار ہوں گے

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۹صفر المظفر ۱٤٤٢ ھجری ۲۷ ستمبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز یکشنبہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ