Headlines
Loading...
کیا قیامت کے دن ولی اور علماء امت کی شفاعت کرے گے

کیا قیامت کے دن ولی اور علماء امت کی شفاعت کرے گے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا قیامت کے دن ولی اور علماء امت کی شفاعت کرے گے برائے مہربانی کوئی دلیل پیش کرے

سائل محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

وعن عثمان بن عفان قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم يشفع يوم القيامة ثلاثةالأنبياء ثم العلماء ثم الشهداء ( ابن ماجہ مشکاۃ )ترجمہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن تین قسم کے لوگ شفاعت کریں گےپہلے انبیاءکرام علیہم السلام پھر علمائے دین اور پھر شہداء اسلام حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں کہ تخصیص شفاعت بہ ایں سہ گروہ بجہت زیادت فصل کرامت ایشاں ست والا ہمہ اہل خیراز مسلمان راثابت ست یعنی ان تین گروہ کے ساتھ شفاعت کی تخصیص ان کے فضل و بزرگی کی زیادتی کے سبب ہے ورنہ ہر اہل خیر مسلمان سچا حاجی باعمل حافظ کیلئے بھی شفاعت کا حق ثابت ہے( اشعۃ اللمعات ج 4 ص 408 انوار الحدیث ص 85/86 ) 

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ