Headlines
Loading...
ستون کے درمیان امام کا کھڑے ہو کر نماز پڑھانا کیسا ہے

ستون کے درمیان امام کا کھڑے ہو کر نماز پڑھانا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ .. 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام.. کہ محراب یا پلر یعنی ستون کے درمیان امام کا کھڑے ہو کر نماز پڑھانا کیسا ہے اور مقتدیوں کا پلر یعنی ستون کے درمیان کھڑا ہونا کیسا مدلل جواب عطا فرمائیں.. اور یہ بھی وضاحت فرمائیں اگر مکروہ ہے تو. مکروہ تنزیہی. ہے یا .مکروہ تحریمی .

سائل محمد دانش رضوی رامپوری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب:-

بلا ضرورت امام کو تنہا محراب میں کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے اور اگر ضرورت ہو مثلا جگہ تنگ ہے نمازیوں کی کثرت ہے اور امام محراب میں کھڑا ہوجائے تو گنجائش نکل آئے گی تو ایسی صورت میں کوئ کراہت نہیں اسی طرح بلا ضرورت مقتدیوں کو بھی دروں اور پلروں کے مابین کھڑا ہونا مکروہ تنزیہی ہے کہ یہ قطع صف ہے اور قطع صف ممنوع ہے اور اگر ضرورت ہے مثلا جگہ کی تنگی ہے تو کوئ حرج نہیں جیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا امام کاتنہا محراب میں کھڑا ہونا بے ضرورت مکروہ ہے اور ضرورت ہو کہ آدمیوں کی کثرت ہے اور محراب کے اندر امام کھڑا ہوگا تو گنجائش نکل آئےگی ایسی صورت میں امام کے تنہا کھڑے ہونے میں بھی کراہت نہیں پھر چند سطور بعد تحریر فرماتے ہیں اور بلا ضرورت مقتدیوں کو دروں میں کھڑا ہونا مکروہ ہے کہ قطع صف ہے اور قطع صف ممنوع ہے( فتاوی امجدیہ جلد 01 صفحہ نمبر 163 ) یہاں مکروہ سےمکروہ تنزیہی مرادہےجیساکہ اسی کے حاشیہ میں ہے

واللہ تعالی اعلم باالصواب 

کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشن گنج بہار

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ