Headlines
Loading...
 تین کی جگہ ایک بار ہی  تسبیح پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے

تین کی جگہ ایک بار ہی تسبیح پڑھی تو نماز کا کیا حکم ہے

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ رکوع یا سجدہ کسی میں تسبیح تین کی جگہ ایک بار ہی پڑھی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا تو اس صورت میں نماز ادا ہو جائے گی ؟

سائل محمد غلام سرور ممبر آف گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورۃ مسٶلہ میں نماز ہوگٸ سجدہ سہو واجب نہیں ہے کیوں کہ رکوع اور سجدے میں میں کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی مقدارٹھہرنا واجب ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ تعدیل ارکان یعنی رکوع و سجود و قومہ و جلسہ میں کم از کم ایک بار سبحان اللہ کہنے کی قدرٹھہرناواجب ہے( بہارشریعت حصہ٣ ص٥١٨ (ناشر مکتبۃ المدینہ دہلی ) البتہ بہتر ہے رکوع وسجودمیں کم از کم تین مرتبہ تسبیح پڑھے تاکہ سنت ادا ہوجائے وتسبیحہ (فی الرکوع والسجود) ثلاثا ( نورالایضاح صفحہ٧٣

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ