Headlines
Loading...
تشہد میں کس وقت انگلی اٹھانی چاہئیے

تشہد میں کس وقت انگلی اٹھانی چاہئیے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آپ حضرات کے بارے میں عرض یہ ہے ہے کہ تشہد میں کس وقت انگلی اٹھانی چاہیے حدیث کی روشنی میں بہار شریعت کے کس حصے میں ملے گامکمل تفصیل برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں جلدی

سائل ۔ ہاشم رضا الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب

التحیات میں شہادت کی انگلی اٹھانے کی بہت فضیلت آئی ہےحضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم ارشادفرماتےہیں کہ انگلی سےاشارہ کرناشیطان پردھاردارہتھیارسےزیادہ سخت ہےاورالتحیات میں انگلی کہاں پر اٹھائی جائے سرکاراعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں التحیات پڑھتےوقت اشھدان لاالہ الااللہ۔جب پڑھےتب داہنےہاتھ کی چھنگلیاں اوراسکےپاس والی انگلی کو لفظ ۔لا۔پربندکرےاوربیچ کی انگلی کاانگوٹھےکےساتھ حلقہ باندھ کرشہادت کی انگلی یعنی پہلی انگلی (سبابہ)کواٹھائےاورجب لفظ الا ۔پڑھےتب شہادت کی انگلی نیچےکرلے اورہاتھ کی ہتھیلی مثل سابق فورا سیدھی کرلے ( فتاوی رضویہ جلدسوم صفحہ نمبر /67) ( ماخوذاز / مومن کی نماز صفحہ نمبر/71 )

واللہ تعالی اعلم باالصواب 

کتبہ محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی موبائیل/9454675382

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ