
دوا کھاتے وقت کیا پڑھنا چاہیئے تسمیہ یا اللّٰہ کافی اللّٰہ شافی ؟
السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا دوا کھاتے وقت بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا چاہیٸے یا اللّٰہ کافی اللّٰہ شافی پڑھنا چاہیٸے ؟ جواب عنایت فرمائیں۔
غلام سرور ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہﷺ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں ﷽ بالکل پڑھناچاہیۓاسکےبعداللہ کافی اللہ شافی بھی پڑسکتےہیں کیوں کہ یہ بھی باعث برکت ہےیہ اکثردیکھاجاتاہےکہ عوام الناس میں کچھ لوگ دواکھانےسےپہلےبسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنابہترنہیں جانتےیہ خیال سراسرغلط اوربےاصل ہے بلکہ دوا کھانے سے پہلی بسم اللہ الرحمن الرحیم خاص طور سےپڑھنا چاہیے تاکہ نام خدا کی برکت دوا میں شامل ہوجائے اور دواجلدازجلدشفایاب ہو کیوں کہ بیماریاں اور شفااللہ کی طرف سےہیں ( غلط فہمیاں اورانکی اصلاح صفحہ١٠٣(خواجہ بک ڈپودھلی)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
بہت عمدہ
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ بہت خوب اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
جواب دیںحذف کریں