Headlines
Loading...
امام اگر شک کی وجہ سے سجدہ سہو کرے تو نماز ہوگی یا نہیں

امام اگر شک کی وجہ سے سجدہ سہو کرے تو نماز ہوگی یا نہیں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام اگر صرف شک کی وجہ سے سجدہ سہو کرے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ برائے مہربانی توجہ فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی

سائل محمد ارشاد احمد مرزا پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

امام اور مقتدی سب کی نماز ہوگئی اگر چہ امام نے شک کی بنا پر سجدہ سہو کیا مگر مسبوق یعنی جس کی کچھ رکعت چھوٹی ہو اور وہ جو لوگ سجدہ سہو میں جانے کے بعد جماعت میں شامل ہوئے کی نماز ہوگی جیسا کہ فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ ٦٣٤ میں ہے امام پر سجدہ سہو واجب نہیں تھا اور اس نے بھول کر سجدہ سہو کر لیا تو امام اور ان مقتدیوں کی نماز ہو جائے گی جن کی کوئی رکعت نہیں چھوٹی لیکن مسبوق یعنی جس کی کچھ رکعت چھوٹی اور وہ مقتدی جو سجدہ سہو میں جانے کے بعد جماعت میں شامل ہوئے ان کی نماز نہ ہوئی( الماخوذ مومن کی نماز صفحہ ٢٣٨

واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری عفی عنہ ٥ صفر المظفر ١٤٤٢// ٢٣ستمبر ٢٠٢٠

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ