Headlines
Loading...
کیا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں

کیا نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ 

مفتیان کرام کی بارگاہ میں یہ مسئلہ ہے کہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد توقیر عالم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

حمد وثناء کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں نماز جنازہ میں حمد وثناء کی نیت سے سورہ فاتحہ پڑھنا جائز ہے جیسا کہ عمدۃ الرعایہ حاشیہ شرح وقایہ مجیدی ج 1 ص 207 میں ہے لو قرأ الفاتحہ بنیۃ اثناء جاز کذافی الاشباہ) فقہی پہیلیاں ص 134 )اور بہار شریعت میں ہے نماز جنازہ میں قرآن بہ نیت قرآن یا تشہد پڑھنا منع ہے اور بہ نیت دعا و ثناء الحمد وغیرہ آیات دعائیہ وثنائیہ پڑھنا جائز ہے (بہار شریعت ج 1 ح 4 نماز جنازہ کا بیان ص 835 مکتبہ دعوت اسلامی)

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ